مسجد الحرام میں عمرے اور نماز کے دوران بچوں کی تصاویر وائرل
مسجد الحرام میں عمرے اور نماز کے دوران بچوں کی تصاویر وائرل
پیر 22 اگست 2022 18:03
سوشل میڈیا پر صارفین تصاویر پرپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نماز اورعمرے کے لیے آنے والے بچوں کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق تصاویر میں بچوں کو مسجد الحرام میں اپنے والدین کے ساتھ نماز ادا کرتے اور اپنے والد کے کندھے پر بیٹھے طواف یا سعی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین مسجد الحرام میں بچوں کی تصاویر پرپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ وہ اپنے معصوم انداز سے خانہ کعبہ اور زائرین کو دیکھ کر ایسا تاثر دے رہے ہیں گویا یہ سب کچھ ان کے لیے نیا ہے۔ ان کے چہروں پر سکون اور اطمینان ہے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا تھا کہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ جاری کراسکتے ہیں۔ وزارت حج نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ ویزے کے اجرا کا طریقہ کار بھی واضح کیا ہے۔
عمرہ ویزے کے لیے پہلے اعتمرنا ایپ میں اندراج ضروری ہے۔ اس کے بعد پرمٹ کی نوعیت کا انتخاب۔ دن اور مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ عمرہ کرنا ہے تو اس کی نشاندہی اور اگر مسجد نبوی میں روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنی ہے تو اس کا تعین کیا جائے۔