سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے امور ماحولیات عادل الجبیرسے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں یورپی یونین کے نمائندے برائے مشرق وسطی امن عمل نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان گہرے تعاون اور باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
عادل الجبیر اور یورپی عہدیدار نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔