پاکستان بھر سے انٹرنیٹ سروسز کے معطل ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
سنیچر کی رات کو سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے مختلف شہروں کے صارفین نے انٹرنیٹ کی معطلی اور فون سروس کی بندش کی شکایت کی۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی تصدیق کی ہے۔
Confirmed: A nation-scale internet disruption has been registered in #Pakistan; the incident affects multiple providers including PTCL, Nayatel and StormFiber with real-time network data showing connectivity at 38% of ordinary levels
Previously: https://t.co/mFBehYjlnY pic.twitter.com/YAHeV3cyNM
— NetBlocks (@netblocks) August 22, 2022
بیٹ بلاکس کے مطابق پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا ہے جس سے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والے متعدد اداروں بشمول پی ٹی سی ایل، نیاٹیل اور سٹارم فائبر کی سروسز متاثر ہوئے۔
نیٹ بلاکس کے مطابق تعطل کے دوران رئیل ٹائم ڈیٹا ظاہر کر رہا تھا کہ کنکٹویٹی 38 فیصد تھی۔
Consumers are complaining that #internet is down in some areas of #Lahore and other cities in #Pakistan. Your internet is working now?
— Umer Inam (@UmerInamPk) August 22, 2022
دوسری جانب صارفین سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر تبصرے کر رہے ہیں۔
عمر انعام نامی صارف نے لکھا کہ صارفین لاہور کے بعض علاقوں اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں انٹرنیٹ سروس کے تعطل کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔ کیا آپ کا انٹرنیٹ اب کام کر رہا ہے۔
Internet is down, or working really slow in many areas of Pakistan