Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی پر شوز دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی

ممبئی۔۔۔۔۔ہندوستان میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد میں خاصی کمی ہوگئی۔پچھلے سال یہ تعداد 52فیصد تھی جو اب مزید کم ہوگئی ہے۔لوگ اب لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں۔ سروے کے مطابق صارفین ٹی وی شو دیکھنے کیلئے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فون کو ترجیح دیتے ہیں۔10صارفین میں سے 4کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی کے بجائے اپنے لیپ ٹاپ پر شوز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔2014میں 2تہائی لوگ ٹی وی پر شوز دیکھنا پسند کرتے تھے۔حالیہ سروے کے مطابق 5میں سے صرف ایک صارف ٹی وی پر اسپورٹس میچ دیکھتے ہیں۔امریکہ میں تعداد 57فیصد کم ہوگئی ہے جبکہ برطانیہ میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد 55فیصد کم ہوئی ہے۔

شیئر: