Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع

اسلام آباد... چھٹی مردم و خانہ شماری کا دوسرا اورآخری مرحلہ منگل سے شروع ہو گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دوسرے مر حلے میں 87 اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہو گی ان میں پنجاب ور سندھ کے 21 اضلاع ، خیبر پختونخوا کے 12 بلوچستان کے 17، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5 ، 5 اضلاع اور فاٹا کی 6ایجنسیاں شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

شیئر: