پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی مسلسل کمی کے بعد جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ کر 147100 روپے رہی۔
جمعرات 25 اگست کو فی دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 126115 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں 4450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔