Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: ’نیشنل کلچرل ایوارڈز‘ کی اختتامی تقریب ستمبر میں ہوگی

ایونٹ کا اہتمام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرسرپرستی ہو رہا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ ’نیشنل کلچرل ایوارڈز‘ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں نو ستمبر کو منعقد ہوگی۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دوسرے سیشن کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور ثقافت سے متعلق انفرادی، اداروں یا گروپس کی سطح پر دکھائے جانے والی نمایاں خدمات کو سراہا جائے گا۔
وزیر ثقافت پرنس بدر بن عبداللہ فرحان نے ایونٹ کی سربراہی کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور اس کو مقامی طور پر ثقافت کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے والوں کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
یہ ایونٹ سعودی ویژن 2030 کے ضمن میں آتا ہے اور اس کی وجہ سے ثقافت کی قدر بڑھی ہے اور اسے ایک اعلٰی مقام عطا کیا ہے جو قومی شناخت کی علامت ہے۔
اختتامی تقریب میں 14 قسم کے انعامات کا اعلان کیا جائے گا جن میں سال کی شخصیت، نوجوانوں، ادب، اشاعت، ترجمہ کاری، فیشن، فلم، موسیقی، قومی ورثہ، بصری فن، تھیٹر، فنون لطیفہ ،کھانا پکانے اور ڈیزائننگ کے شعبے شامل ہیں۔

شیئر: