ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو وائرل، 6 شہری گرفتار
تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے منگل کو جھگڑے میں ملوث 6 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کچھ لوگ ایک پبلک مقام پر آپس میں جھگڑا کر رہے تھے۔
پولیس ترجمان نے کہ نشاندہی کے بعد اس میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ 6 مقامی افراد تھے جو وڈیو میں جھگڑا کرتے نظر آرہے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کو قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں