Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران خان کے خلاف مقدمہ اور سیلاب کی صورتحال سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

عمران خان کے مطابق سیلاب سے پاکستان کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا (فوٹو: فیس بک، عمران خان)
سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستان میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹس ہفتہ رفتہ کے اہم موضوعات رہے۔
ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال، پابندیوں کی صورت میں پی ٹی آئی کی متبادل حکمت عملی اور شہباز گل کے خلاف مقدمہ بھی گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔

عمران خان کی ٹیلی تھون میں عطیات کے وعدے، کتنی رقم اکٹھی ہوگی؟

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقد کی گئی لائیو ٹیلی تھون میں پانچ ارب روپے کے عطیات دینے کے وعدے کیے گئے ہیں۔
پیر کی شب لائیو ٹیلی تھون میں اندرون و بیرون ملک سے شہریوں نے کالز کیں اور خطیر رقم دینے کا وعدہ کیا۔
تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لائیو ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے کی رقم سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

عمران خان کی ٹیلی تھون، 5 ارب روپے سے زائد رقم جمع

پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ہے۔
پیر کے روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی اس ٹیلی تھون مہم میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود بھی موجود تھے۔
ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ معروف افراد جن میں شوبز، کھیلوں اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں نے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کا اعلان کیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 7 پیسے، ڈیزل کی وقیمت میں دو روپے 99 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سوات میں سیلاب کی سطح بلند، ’لوگ گھروں کو واپس جانے کی کوشش نہ کریں‘

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی فراہمی کے احکامات
یو اے ای کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے 300 ٹن غذائی اشیا، ادویات، خیمے اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

دریائے سوات سے لکڑیاں پکڑتے ہوئے 65 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

دریا سوات کے سیلابی پانی سے لکڑیاں جمع کرتے ہوئے 65 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جبکہ پاکستانی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 22 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں 43 افراد دریائے سوات کے بیچ پھنس گئے ہیں اور کئی گھنٹوں سے ریسکیو کے منتظر ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

بادی النظر میں شہباز گِل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے: عدالت

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اُکسانے کے مقدمے میں اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں شہباز گِل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے۔
منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے  پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر آٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

عمران خان پر پابندی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ’جنگ‘ کیسے لڑے گی؟

پاکستان میں اگست 2018 میں بننے والی سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت رواں سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم ہوگئی تھی۔
اب ملک میں ایک اتحادی حکومت قائم ہے جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف وزیراعظم کی حیثیت سے براجمان ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

توہین عدالت: عمران خان کو7 دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو سات دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں سینیئر قانون دان مخدوم علی خان، منیر اے ملک اور پاکستان بار کونسل کے ایک نمائندے کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: