ممبئی .... ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ایک گروپ نے جیٹ ایئرویز پر فراڈ کاا یک مقدمہ دائر کردیا کیونکہ ایئرلائن نے انہیں دہلی ممبئی فلائٹ کیلئے بورڈنگ پاس صرف اس وجہ سے جاری کرنے سے انکار کردیئے تھے کہ وہ ایئرپورٹ کے چیک ان کاﺅنٹر پر تاخیر سے پہنچے تھے۔ ملازمین اپنے خاندان والوں کے ساتھ تھے جن کا کہناتھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ کسی طیارے میں سوار ہونے کے لئے اپنی آمدنی میں سے بچت کی تھی اور اس کے ٹکٹ خریدے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے بعد آنے والے مسافروں کو تو بورڈنگ پاس جاری کردیئے گئے تھے۔ ان ملازمین کی تعداد 32تھی۔ پولیس نے ایئرلائن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جیٹ ایئر ویز نے الزامات کی تردید کی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران موبائل فون نیٹ ورک والوں سے رابطہ کیا تاکہ پتہ چل سکے کہ اس وقت مسافر کہاں تھے۔ ایئرپورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مانگی گئی ہے جبکہ دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول سے بھی رابطہ کیا گیا۔ اگرچہ یہ واقعہ 13نومبر 2016ءکو پیش آیا تھا مگر اس کی تحقیقات اب تک جاری ہے۔ یہ پورا گروپ پونے گیارہ بجے دہلی ممبئی پرواز سے جانا چاہتا تھا اور انکا کہناتھا کہ ہم 9بجکر 52منٹ پر کاﺅنٹر پر پہنچ گئے تھے۔