Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اپنے جذبات پر قابو رکھ رہا ہوں کیونکہ ٹی وی مہنگا ہے‘

انڈیا کے خلاف پاکستان کی فتح پر ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کے روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں انڈیا کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف پاکستان نے 19 اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 71، محمد نواز نے 42، آصف علی نے 16 جبکہ خوش دل شاہ نے 12 رنز سکور کیے۔
روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان کی اس فتح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کا جھنڈا ٹویٹ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’پاکستانی ٹیم کا شاندار فائٹ بیک، جیت اور پریشر میں اعصاب کو قابو رکھنے پر مبارک ہو، یہ جیت مشکل وقت میں گھری قوم کے لیے حوصلہ مند تھی۔‘
 
28 اگست کو انڈیا سے ہارنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے طنزیہ انداز میں ٹویٹ کی تھا کہ ’ٹیم کا قصور نہیں، امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے۔‘
 
اس کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے آج (اتوار) کے روز ٹویٹ کیا کہ ’ٹشو پیپر؟‘
 
 سابق کرکٹر محمد حفیظ لکھتے ہیں کہ ’پیسہ وصول میچ۔‘
 
پاکستان سے ہارنے کے بعد انڈین ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ٹویٹس دیکھنے میں آرہی ہیں۔
کامیڈین تنمے بھٹ لکھتے ہیں کہ ’اپنے جذبات پر قابو رکھ رہا ہوں کیونکہ ٹی وی مہنگا ہے۔‘

 
روبن نے ایک میم شیئر کی جس پر لکھا کہ ’ارے بھائی ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔‘
 

شیئر: