Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کا سیلاب زدگان کو رقم عطیہ کرنے والے بچے کو عمرے پر بھیجنے کا وعدہ

سعودی سفاتخانے کی جانب سے بچے کو جلد عمرے پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا (فوٹو: سفارتخانہ سعودی عرب)
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے رہائشی بچے کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنا مہمان بنایا ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ کو ملاقات کے لیے بلایا۔‘
ملاقات کے دوران ’سعودی سفارت خانے کی جانب سے بچے کو جلد عمرے پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا۔‘
وضح رہے کہ احمد مصطفیٰ نے عمرے کے لیے اپنے جمع کردہ پیسے سیلاب زدگان کے لیے چندے میں دے دیے تھے۔
اردو نیوز پر خبر شائع ہونے کے ساتھ پاکستانی بچے کے عطیے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔
سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق ’ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بچے کو سعودی عرب کے سفیر نے اسلام آباد مدعو کیا تھا۔‘

شیئر: