Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے انتخابی مہم چلانے کیلئے نہیں کہا تھا، دکشت

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی سینیئر رہنما شیلا دکشت نے بدھ کو کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن دہلی کے انتخابات کے نتائج سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ہیں جبکہ کانگریس کو چاہئے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عوام آپ پارٹی کے اروند کیجریوال کو اب سمجھ چکے ہیں اور وہ کانگریس اور ان کا موازنہ کرنا پسند نہیں کرتے ۔پارٹی کو چاہئے تھا کہ وہ زیادہ جارحانہ انداز میں انتخابی مہم چلاتی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے مجھ سے انتخابی مہم چلانے کیلئے نہیں کہا تھا ۔ووٹنگ مشینوں میں گڑ بڑکے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کواس معاملے کا حل نکالنا چاہئے۔

شیئر: