Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوپہرکو کھلے مقامات پرکام کرنے کی پابندی ختم

پابندی کا آعاز 15 جون سے کیا جاتا ہے جو15 ستمبر تک جاری رہتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ مملکت میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے کے ممنوعہ اوقات کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے ہربرس 3 ماہ کے لیے دوپہر12 سے سہہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پرکارکنوں سے کام لینے پرپابندی عائد کی جاتی ہے ۔
مذکورہ پابندی کا آغاز 15 جون سے کیا جاتا ہے جو 15  ستمبرتک جاری رہتی ہے۔ دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پرکارکنوں سے کام نہ کرانے کا مقصد کارکنوں کو مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔
واضح رہے مملکت میں موسم گرما میں دوپہر کو شدید گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے ایسے کارکن جو کھلے مقامات پرتعمیراتی کام انجام دیتے ہیں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
کارکنوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ کارکنوں سے دوپہرکوجب شدید گرمی ہوتی ہے کھلے مقامات پرکام نہ لیا جائے۔
وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیمیں ممنوعہ اوقات کے دوران خصوصی دورے کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شیئر: