Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا سے 3 اموات ، صحتیابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران98 کیسز کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت میں 98 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 108 تھی۔
نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 35 تک پہنچ چکی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 3 اموات ہوئی جس کے بعد اس وائرس سے اب تک 9 ہزار327 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جمعہ کے روز مملکت میں 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک وائرس سے 8 لاکھ 2 ہزار182 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق وائرس میں مبتلا نازک کیسز کی تعداد میں بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ اب تک نازک مریضوں کی تعداد 37 ہو گئ ہے جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے۔

شیئر: