Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقے گرد آلود ہواوں کی زد میں، ینبع اور منی میں سب سے زیادہ گرمی

ینبع اور منی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ’ جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت ینبع اور منی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں مقامات پر جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ گرمی پڑی۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ الاحسا، العلا اور وادی الدواسر میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ جبکہ القصیم اور دمام میں41 سینٹی گریڈ رہا ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعے کو مشرقی ریجن  گرد آلود ہواؤں سے متاثر رہا۔ اس کے اثرات ریاض اور قصیم ریجنوں تک پھیل گئے‘۔ 
’تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقے بھی جمعے کو تیز ہواؤں کی زد میں رہے‘۔ 

شیئر: