Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیسٹر میں مسلمانوں اور ہندوؤں میں ایشیا کپ کے میچ کی کشیدگی برقرار، 27 گرفتار

مشرقی لیسٹر میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی جا چکا ہے (فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں مسلمان اور ہندو شہریوں کے درمیان کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔
سنیچر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہندو اور مسلم شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشرقی لیسٹر میں ہونے والی یہ جھڑپیں 28 اگست کو ایشیا کپ کے پاکستان اور انڈیا میچ کے بعد شروع ہوئی تھیں جب پاکستانی شہری اور انڈین شہری آمنے سامنے آگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی کرنے والے 27 افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انگلش میڈیا سکائے نیوز کے مطابق مشرقی لیسٹر میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی جا چکا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان میں شہریوں سے پُرامن رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔
لیسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 'ہمیں مشرقی لیسٹر کے علاقوں میں افراتفری کے بارے میں رپورٹ ملی ہے، جس کے بعد ہم نے اضافی نفری کو تعینات کیا ہے، براہ کرم اس میں شرکت نہ کریں، پرامن رہیں۔'
جُولیا ہارٹلی لکھا ہے کہ 'سینکڑوں ہندو اور مسلمان مرد، منہ پر ماسک پہن کر تین ہفتوں سے ہر رات ایک دوسرے کے خلاف پرتشدد لڑائی کر رہے ہیں، یہ انڈیا اور پاکستان نہیں ہے، یہاں لیسٹر میں ہے، یہ ہے وہ ثقافتی آرائش جس کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سنا ہے۔'
 
لیسٹر شائر کی ویب سائٹ کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ میچ کے بعد پاکستانی اور انڈین شہریوں کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شیئر: