Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ترکی بن محمد نے ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں نمائندگی کی

  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس سوم سے پیر کو ملاقات کی۔
انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملکہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 
برطانیہ سیمت دنیا بھر سے 500 کے قریب عالمی رہنما اور شاہی خاندانوں کے افراد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو الوداع کہنے کے لیے لندن میں جمع تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم 70 سال تک عہدے پر متمکن رہیں اور آٹھ ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
برطانیہ میں 1965 کے بعد سے پہلی بار ریاستی سطح پر آخری رسومات کا اہتمام کیا گیا ہے اس سے قبل وزیراعظم ونسٹن چرچل کی وفات پر ایسا ہوا تھا۔

شیئر: