مصری اداکارہ سماح انور جنہوں نے 17 برس سے پانی نہیں پیا
مصری اداکارہ سماح انور جنہوں نے 17 برس سے پانی نہیں پیا
پیر 19 ستمبر 2022 21:05
پانی کی بو اور رنگ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں( فائل فوٹو سیدتی)
معروف مصری اداکارہ سماح انور نے دعویٰ کیا ہے کہ’ انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث 17 برس سے پانی نہیں پیا ہے‘۔
ایم بی سی کے پروگرام ’کلام الناس‘ (لوگوں کی باتیں) کو انٹرویو میں سماح انور کا کہنا ہے کہ’ جب بھی سادہ پانی کا ایک گھونٹ پیتی ہو اس کی بو اور رنگ سے میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں‘۔
’پانی پینے سے میرے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور جسم میں تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔
سماح انور کا کہنا ہے کہ’ ضروری نہیں کہ آپ براہ راست پانی پئیں۔ پھلوں، سبزیوں، کافی اور سافٹ ڈرنک کے ذریعے بھی پانی آپ کے جسم کو مل رہا ہے۔ میرے جسم کو جتنی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان چیزوں سے حاصل ہوجاتی ہے‘۔
سماح انور نے ٹی وی پروگرام میں نجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کے جواب دینے سے انکارکیا۔
انہوں نے اپنے شوہر اور اپنے بیٹے کی موت کے بارے میں سوالات کے جواب نہیں دیے اور کہا کہ’ یہ ان کی نجی زندگی سے متعلق باتیں ہیں جنہیں وہ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتیں‘۔
مصری اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرا احساس ہے کہ نجی زندگی میں دخل اندازی غلط بات اور بے ادبی ہے۔ میں بچپن سے سنتی آئی ہوں کہ نجی زندگی کے بارے میں گفتگو ایسا علم ہے جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہوتا اوراس سے ناواقفیت ایسی بات ہے جس سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا۔‘