Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت دفاع نے یوم وطنی پر تیاریاں مکمل کرلیں

بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے 14 شہروں میں 62 پروگرام کریں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع مملکت بھر میں 92 یوم وطنی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے گی۔ بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ مملکت کے 14 شہروں میں ایئر شو کرے گی جس میں ٹائیفون ایف 15 ایس، ٹورنیڈو اور ایف 15 سی طیارے حصہ لیں گے۔ 
ایئر شو ریاض، جدہ، دمام، الجبیل، الاحسا، طائف، باحہ، بلجرشی، تبوک، ابہا، خمیس مشیط، الخبر، حفر الباطن اور الجوف شہروں میں ہوں گے۔

سعودی بحریہ کی جانب سے جدہ میں سی شو کا اہتمام کیا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)

سعودی بحریہ یوم وطنی کی تقریبات میں مختلف مقامات پر پروگرام کرے گی۔ الدرعیہ کمشنری میں موٹرسائیکل سواروں کا دستہ، بوابہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سعودی سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے مارچ کرے گا۔  
دوسری جانب جدہ میں فوجی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کا دستہ سی فرنٹ پر مارچ کا اہتمام کرے گا۔ 
سعودی بحریہ کی جانب سے جدہ میں سی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الجبیل رائل کمیشن کی جانب سے الفناتیر ساحل پر سی شو میں بحریہ کے جدید جنگی جہازوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔
وزارت دفاع میں سٹراٹیجک رابطہ ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن السلطان نے بتایا کہ بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے مملکت کے 14 شہروں میں 62 پروگرام کریں گے۔

شیئر: