Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 21 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.73 اور یورو کی قدر 237.64 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 74 پیسے کے اضافے کے بعد بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئی ہے۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 63.72، اماراتی درہم کی قدر 65.24، کویتی دینار 774.91، عمانی ریال 623.27، بحرینی دینار 635.63 اور قطری ریال کی قیمت 65.57 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 271.73 اور یورو کی قدر 237.64 روپے رہی۔
بدھ 21 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 242.5 اور قیمت فروخت 244.8 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 64.2 اور قیمت فروخت 64.8 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.9 اور قیمت فروخت 66.5، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 275 اور قیمت فروخت 277.5 جب کہ یورو کی قیمت خرید 240.5 اور قیمت فروخت 242.8 روپے رہی۔

شیئر: