Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریح گاہ میں لوگوں کو پریشان کرنےوالے17 افراد گرفتار

ملزمان کے پولیس موبائل کوبھی نقصان پہنچانےکی کوشش کی(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پرلوگوں کوپریشان کرنے کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزمان میں 14 سعودی شہری اور3 غیر ملکی شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کی کمشنری حفرالباطن میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے کی تفریح گاہ میں چند افراد راہگیروں کو پریشان کررہے ہیں جس کے سبب سڑک پرٹریفک کی روانی بھی متاترہورہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
پولیس اہلکاروں نے تمام افراد کوحراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے انہیں پرادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: