سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
حالیہ بین الاقوامی پیش رفت، کوششوں اور عالمی امن وسلامتی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی اور بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الوصل اور وزارت خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔