Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 27 ستمبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازاز جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قدر میں بھی 1243 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالرز کی کمی کے بعد 1637 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے پاکستان میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 237.02 روپے تھی جو آج 3.11 روپے کم ہوکر 233.91 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: