Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودی شہریوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی

’وزارت نے مقامی نوجوانوں اور خواتین کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ انجینئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انہوں نے کہا ہے کہ ’نجی شعبے میں سعودی ملازموں کی تعداد 22 لاکھ تجاوز کر گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی مارکیٹ میں مقامی، خلیجی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مواقع کھلے ہیں‘۔
’وزارت نے مقامی نوجوانوں اور خواتین کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا ہے‘۔
’حکومت کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے سعودائزیشن کی شرح بڑھتی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’متعدد پیشوں کو سعودیوں تک محدود کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ بیروزگاری کی شرح کم ہو رہی ہے‘۔
 

شیئر: