Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ مقامی اخبار عکاظ کے مطابق امریکی صدر نے عالمی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ غیرملکی دورہ مئی کے وسط میں کریں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ 25مئی کو بروکسل میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہاں سے اسرائیل اور قاہرہ بھی جائیں گے۔ ایجنسی نے بتایا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد طے ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کا مختلف قضیوں کے متعلق موقف یکساں ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: