Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا العلا کھجور میلہ ، 4 ہفتے جاری رہے گا

سالانہ 90 ہزارٹن سے زیادہ کھجوروں کی پیداوار ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
العلا کھجور میلہ 2022 کا افتتاح کل جمعہ 30 ستمبر کو ہوگا۔ میلہ  22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کا اہتمام العلا رائل  کمیشن کی جانب سے کیا جارہا ہے اس کا مقصد العلا کی سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو رائے عامہ کے سامنے لانا اور زراعت کے شعبے میں العلا کے اندر ہونے والی پائدار ترقی کو دکھانا ہے۔ 
اس کا ایک مقصد سعودی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں العلا کی کھجوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ 
العلا کھجور میلہ کا سلوگن ہے ‘چکھیں یہ ہمارا فخر ہے‘ ۔ میلہ الفرسان قریے میں منعقد ہوگا۔ العلا میں دس ہزار ہیکٹر کے رقبے میں نخلستان پھیلے ہوئے ہیں۔ 20 لاکھ سے زیادہ درختوں سے ہر سال نوے ہزار ٹن سے زیادہ کھجوروں کی پیداوار ہوتی ہے۔ 
میلہ چار ہفتے تک جاری رہے گا۔ یہ میلہ جمعہ اور سنیچر کے دن ہی ہوگا۔ العلا کے باہر سے بھی شائقین میلہ دیکھنے کے لیے  پہنچیں گے۔ یہاں کھجوروں کی نیلامی بھی ہوگی۔ آغاز صبح چھ بجے سے ہوگا اور نو بجے تک جاری رہے گا۔ 


مقامی پیداوار، دستی مصنوعات اور تفریحاتی پروگرام شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک مارکیٹ زون میں منعقد ہوں گے۔ ایسے پکوان متعارف کرائے جائیں گے جن کی تیاری میں کسی نہ کسی شکل  میں کھجور شامل ہوتی ہے۔ کھجوروں کے ثقافتی ورثے سے متعلق مقامی آرٹ بھی پیش کیا جائے گا۔  22 اکتوبر کو ’الشنہ’ کے نام سے سپیشل پروگرام ہوگا۔ 

شیئر: