مکہ مکرمہ: خلاف ورزی پر صالون کو سیل کردیا گیا
صالون کے کارکنوں کےلیے صحت پرمٹ کا حصول لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نےخلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہوئے باربرصالون کو سیل کردیا جبکہ دکاندار پرجرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کے ٹوئٹرپرکہا گیا ہے کہ ’الشوقیہ ‘ کے علاقے میں ایک باربرشاپ پرمتعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔
صالون میں پیش کی جانے والی خدمات کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا گیا تھا علاوہ ازیں کارکنوں کا میڈیکل کارڈ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے صالون کو سیل کرتے ہوئے جرمانہ کیا گیا۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ صالون میں پیش کی جانے والی مختلف خدمات کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
لائسنس حاصل کیے بغیر خدمات فراہم نہیں کی جاسکتی علاوہ ازیں صالون پرکام کرنے والے کارکنوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کرنے کا قانون لاگو ہے۔ طبی معائنے کے بعد کارکن کو صالون پرکام کرنے پرمٹ جاری کیاجاتاہے۔
بلدیہ کی جانب سے جاری صحت پرمٹ کے بغیر صالون پرکام کرنا غیرقانونی عمل ہے جس پرجرمانہ مقرر ہے۔