سعودی دارالحکومت ریاض میں گھر کے سامنے گھڑی تین گاڑیوں میں آگ لگائے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔صارفین نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے مشرقی ریاض میں گھر کے سامنے کھڑی تین گاڑیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر نشاندہی کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ’ ایک شخص گاڑیوں پر پٹرول چھڑک رہا ہے اور آگ لگا کر وہاں سے فرار ہوتا نظر آرہا ہے‘۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق’ مقامی شہری نے مالک مکان کے بیٹے سے جھگڑے پر انتقامی کارروائی کے طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگائی‘۔