Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں سعودی طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر ہلاک، گاڑی میں آگ لگ گئی

ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کی کمشنری المخواۃ میں پولیس نے اپنے ٹیچر کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے سعودی طالبعلم کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری نے فائرنگ کرکے ہموطن کردیا، فائرنگ سے اس کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ 
محکمہ امن عامہ نے  پیر کو بیان میں کہا کہ’ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

پولیس نے واردات کے بعد ریکارڈ وقت میں ملزم کو گرفتار کیا (فوٹو عاجل)

 سوشل میڈیا پر گاڑی میں آتشزدگی کی وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باحہ ریجن کی المخواۃ کمشنری میں شاہراہ پر کھڑی گاڑی سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں جبکہ اس کا ایک دروازہ کھلا ہوا ہے۔
 باحہ کے حکام نے موقع پرپہنچ کر گاڑی کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ اس میں لاش جل کر مسخ ہوچکی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق المخواۃ کی پولیس نے واردات کے بعد ریکارڈ وقت میں ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم طالبعلم ہے جس نے اپنے ٹیچر کو سکول سے نکلنے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ فائرنگ سے آگ لگ گئی۔
 سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتارکرلیا۔

شیئر: