Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں خاتون سیکیورٹی گارڈ نے شہریوں کے دل جیت لیے 

خاتون سیکیورٹی گارڈ کو ایک معذور کی مدد کرتے دیکھے جا سکتا ہے( فوٹو سکرین شاٹ)
سعودی عرب کے شہر طائف میں خاتون سیکیورٹی گارڈ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین سراہا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیکیورٹی گارڈ طائف کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک معذور کی مدد کررہی ہے۔
سیکیورٹی گارڈ فاطمہ الزہرانی نے سردی لگنے پر معذور شخص سے اظہار ہمدردی کیا اور فوری طور پر اپنا عبایہ اتار کر اس کے کندھے پر ڈال دیا۔

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین سراہا رہے ہیں(فوٹو العربیہ)

فاطمہ الزہرانی نے کہا کہ ’ طائف کے ایک شاپنگ سینٹر میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کررہی ہوں۔ اس نے دیکھا کہ ایک معذورشخص گیٹ سے شاپنگ سینٹر میں مسکراتے ہوئے داخل ہوا کچھ دیر بعد پھر اسے دوبارہ آتے ہوئے دیکھا، سردی کی وجہ سے اس کا چہرہ زرد پڑا ہوا تھا۔ جب تکلیف کا باعث معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ وہ سردی محسوس کررہا ہے۔
خاتون سیکیورٹی گارڈ نے اس معذور شخص کے کندھے پر اپنا عبایہ رکھا، اسے قہوہ پیش کیا اور اسے اس جگہ سے ہٹا دیا جہاں کولنگ زیادہ تھا۔
فاطمہ الزہرانی نے کہا کہ’ اسے پتہ نہیں تھا کہ یہ سب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو رہا ہے‘۔ 

شیئر: