Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ کی تاریخ کو بریل رسم الخط میں کرنے کے انیشیٹو کا آغاز

بصارت سے محروم  افراد کو الدرعیہ کی تاریخ سمجھنے میں مدد ملے گی(فوٹو عرب نیوز)
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ’کافیف‘ کے ساتھ مل کر الدرعیہ کی تاریخ کو بریل رسم الخط میں کرنے کے انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس منصوبے سے بصارت سے محروم  افراد کو الدرعیہ کی تاریخ سمجھنے میں مدد ملے گی۔
بریل میں چھپنے والے مواد کی کاپیاں شرکا کو سعودی تاریخ اور ورثے سے جذباتی تعلق کو مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔
یہ منصوبہ بصارت سے محروم افراد کے لیے الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، اپنی ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے اتھارٹی کے مینڈیٹ سے ہم آہنگ ہے۔
اس انیشیٹو کا پہلا حصہ 15 اکتوبر تک چلے گا اور اس میں ’کافیف‘ سے نوجوان مرد اور خواتین کے لیے الدرعیہ کی تاریخ پر ایک کورس شامل ہے۔
معاون کورس کے مواد کا کاغذی اور ڈیجیٹل فارمیٹس میں ترجمہ کیا گیا جس میں 850 سال کا مواد شامل ہے جس سال الدرعیہ کے قیام کے ساتھ ساتھ الطریف ڈسٹرکٹ اور پہلی سعودی ریاست کی تاریخ شامل ہے۔

 الدرعیہ کے قیام کے ساتھ الطریف اور پہلی سعودی ریاست کی تاریخ شامل ہے(فوٹو عرب نیوز)

سب سے زیادہ سکور والے شرکا کو سعودی تاریخ میں ان کی دلچسپی کی سطح اور بریل کی مہارتوں کی بنیاد پر پروگرام میں ہی پڑھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کورس کی تکمیل پر دستیاب سرکاری سرٹیفکیٹ، کاغذ اور ڈیجیٹل تربیتی مواد کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ شرکا کے لیے اسباق سمیت شرکا کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ’کافیف‘ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ کورس مسابقتی، علم پر مبنی ماحول کو فروغ دے گا جو بصارت سے محروم افراد کے اپنے ورثے سے تعلق کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔

شیئر: