Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز 2022 کی مشعل باحہ پہنچ گئی

’سعودی گیمز کا مشعل متعدد شہروں سے ہوتا ہوا 118 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے باحہ پہنچا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ’سعودی گیمز 2022‘ کا مشعل باحہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز کا مشعل متعدد شہروں سے ہوتا ہوا 118 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے باحہ پہنچا ہے۔
گورنر باحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے سکریٹری عبد المنعم بن یاسین الشہری نے گورنریٹ میں مشعل وصول کیا ہے۔
قبل ازیں باحہ کے معروف سابق و حاضر کھلاڑیوں کے علاوہ شہر کی معروف شخصیات نے مشعل لانے والوں کا استقبال کیا۔
مشعل کو باحہ کے تمام سیاحتی مقامات کے علاوہ پبلک مقامات پر لے جایا گیا۔ ایک گروہ دوسرے گروہ کو مشعل دیتا رہا  یہاں تک اسے گورنریٹ پہنچا یا گیا۔
واضح رہے کہ ریاض میں ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ 27 اکتوبر سے 7 نومبر تک ہوگا جس میں 6 ہزار سے زیادہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
 
 

شیئر: