Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس تیل پیداوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر متفق

اوپیک پلس عالمی معیشت کے استحکام کا بنیادی ستون ہے اور رہے گا( فوٹو الاقتصادیہ)
اوپیک پلس نے بدھ کو  ویانا میں اجلاس کے دوران نومبر میں یومیہ 20 لاکھ بیرل پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ’ اوپیک پلس عالمی معیشت کے استحکام کا بنیادی ستون ہے اور رہے گا‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق  ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں کہا کہ ’عالمی معیشت کے حوالے سے اپنےعہد و پیمان پورے کرتے رہیں گے۔ ہم جو کچھ کریں گے وہ اوپیک پلس کے ان غیر رکن ممالک کے لیے بھی اہم ہے جو تیل برآمد کررہے ہیں‘۔ 

سعودی وزیر توانائی نے عہد و پیمان پورے کرتے رہنے پر زور دیا ہے( فوٹو الاقتصادیہ)

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ’ اوپیک پلس نے پیشگی اقدامات کرکے تیل منڈیوں کے استحکام کا تحفظ کیا ہے۔ کسی بھی فریق کے خلاف عداوت کی پالیسی نہیں اپنائی‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ ’بے یقینی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدام ضروری ہے‘۔
انہوں نےعالمی معیشت کی بہتری کے لیےعہد و پیمان پورے کرتے رہنے پر زور دیا ہے۔ 

شیئر: