Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ احمد نواف الصباح  نئے کویتی وزیراعظم مقرر، کابینہ کا اعلان 

کابینہ میں طلال خالد الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول مقرر کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز) 
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرکے نئی کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق کویتی وزیراعظم  شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح 1956 کو کویت میں پیدا ہوئے۔ وہ امیر کویت کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ 
 سکول سے یونیورسٹی تک تمام تعلیم کویت میں حاصل کی۔ کویت یونیورسٹی سے بی کام ہیں۔  
شیخ احمد نواف عسکری خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزارت داخلہ میں لیفٹیننٹ جنرل  (ر) کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔
9 مارچ 2022 تک وزیراعظم کے نائب اول اور وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا۔ اس سے قبل نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 
کابینہ میں طلال خالد الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول اور وزیر داخلہ، ڈاکٹر محمد عبداللطیف الفارس کو نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے امور منسٹرز کونسل اور ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔
حسین اسماعیل ک محمد الفارس کی جگہ نیا وزیر پٹرولیم مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ  السالم الصباح وزیر دفاع ہوں گے۔ عبدالوھاب الرشید کو وزیر خزانہ و وزیر مملکت برائےاقتصادی و سرمایہ کاری امور برقرار رکھا گیا ہے۔
 کابینہ کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر رنا عبداللہ الفارس کو وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور و وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن، عبدالرحمن المطیری کو وزیر اطلاعات و ثقافت اور وزیر مملکت برائے امور نوجوانان، ڈاکٹر احمد العوضی کو وزیر صحت، ڈاکٹر خلیفہ ثامر الحمیدہ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، عمار العجمی کو وزیر محنت، بجلی و پانی و تجدد پذیر توانائی، مازن الناھض کو وزیر تجارت و صنعت، ڈاکٹر مثنی الرفاعی کو وزیر تربیت و اعلی تعلیم و ریسرچ، ڈاکٹر محمد عبدالرحمن کو وزیر انصاف و وزیر اوقاف و اسلامی امور اور ھدی عبدالمحسن الشایجی کو وزیر سماجی و فلاحی اموربنایا گیا ہے۔ 

شیئر: