جدہ میں شاہراہ سے اچھل کر ایک گھر کی چھت پر چڑھ جانے والی تیز رفتار گاڑی کی وڈیو سوشل میڈیا پر ریکارڈ تعداد میں دیکھی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے صارفین حیرت زدہ ہیں کہ آخر یہ گاڑی اتنی اونچائی پر کیسے پہنچ گئی۔
صارفین گاڑی کے ڈرائیور کے انجام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ان کی تمام دلچسپی اس بات میں ہے کہ آخر یہ گاڑی اتنی بلندی پر جاکر کیسے ٹک گئی؟
محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورمعمولی طورپرزخمی ہوا۔
حادثے کے بارے میں ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ تیز رفتارکارڈرائیور کے قابو سے باہرہوکرمٹی کے تودے پرچڑھ گئی تھی جہاں سے وہ سامنے مکان کی چھت پرجاکررک گئی۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ حادثے میں معجزاتی طورپرنہ صرف کارکا ڈرائیور بلکہ مکان میں رہنے والے بھی محفوظ رہے۔