بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر یاسر علی نے 21 گیندوں پر 42 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ لٹن داس نے 35 رنز بنائے۔
پاکستان کے بولر محمد وسیم نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر تین جبکہ محمد نواز نے وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابرا عظم 22 اور شان مسعود 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی چھ، افتخار احمد 13 اور آصف علی چار رنز بنا سکے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔
رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس میچ سے پہلے 15 ٹی20 میچز کھیلے گئے جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 میچز میں بنگلہ دیش نے فتح حاصل کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی20 میچ گذشتہ سال نومبر میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی20 میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلی۔
اس سیریز میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 3-4 سے ہرا دیا تھا۔ سیریز کے پہلے چار میچ کراچی جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے گئے تھے۔