Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابقہ کابینہ کے وزرا مستعفی ہوچکے ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
کویت نے انتخابات کے بعد ہونے والا پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 18 اکتوبرتک ملتوی کردیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویتی سینٹر فار گورنمنٹ کیمونیکیشن کے سربراہ اورحکومتی ترجمان طارق المرزم نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ’قانون ساز اسمبلی کی 17 ویں قانون سازی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 106 کے تحت کیا گیا ہے‘۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرکے نئی کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔
پارلیمنٹ کے 40 سے زیادہ ارکان کے اعتراض کے باعث حکومت آئینی حلف نہیں اٹھا سکی ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابقہ کابینہ کے وزرا مستعفی ہوچکے ہیں۔

 

شیئر: