اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تھوڑا سا دباو پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ۔ اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف شاید بھول گئے کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن) لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے جلسے میں شریک خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بہنیں ایک کونے میں کھڑی ہیں، یہ وہ جلسہ نہیں جیسا مخالفین کا ہوتا ہے۔ کل سب نے ٹی وی پر دیکھا وہاں پر بہنیں کیا کر رہی تھیں؟۔