Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پرویز الہی کے ساتھ تصویر‘، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی وضاحت

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق پرویز الہی سے ان کے والد کا پرانا تعلق ہے (فوٹو: ٹوئٹر، آمنہ بدر)
وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کا موضوع بننے والی پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔
اتوار کو سامنے آنے والی ویڈیو میں تحریک انصاف کی رہنما آمنہ بدر کا کہنا ہے کہ وہ ’ایک شادی شدہ خاتون اور بزنس وومن ہیں، میری اولاد بھی ہے۔‘
تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آمنہ بدر کے مطابق وزیراعلی پنجاب ’پرویز الہی سے ان کے والد کا پرانا تعلق ہے، اور میں ان کی بھتیجی ہوں۔‘
اپنے خاندانی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے خاتون رہنما نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ ’پرویز الہی میرے لیے والد کی جگہ ہیں۔‘
مختصر دورانیے کی ویڈیو میں آمنہ بدر کا مزید کہنا ہے کہ ’اس طرح کی چیزوں سے احتراز کیا جائے۔‘
سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ کروپڈ تصویر ہے، اسے شیئر نہ کیا جائے۔‘
پاکستانی ٹائم لائنز پر گزشتہ چند روز سے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے وزیراعلی پرویز الہی کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مختلف دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔
آمنہ بدر کی وضاحتی ویڈیو کے بعد متعدد ٹویپس نے ’کروپڈ تصویر‘ شیئر کرنے والوں کا ذکر کیا تو اس عمل کی مذمت کی۔

ثاقب بشیر نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ انتہائی غیر مناسب حرکت تھی اب اس خاتون پر کیا بیتی اس کا کوئی اندازہ کر سکتا ہے ؟ لیکن احساس پھر بھی کسی کو نہیں ہونا۔‘

شیئر: