برطانیہ میں انگلینڈ کے شہر کوینٹری میں جامع مسجد کے باہر حاجی چوہدری رب نواز پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں قتل کرنے کے الزام میں تین افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رب نواز پر دو اکتوبر کو چاقو سے حملہ کیا گیا تھا اور کچھ ہی دیر بعد ہسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
آدم رزاق، حسنین رزاق اور محمد کا تعلق برمنگھم اور ہیلزسووین سے ہے۔ ان کی ضمانت ہو چکی ہے اور انہیں سنیچر کو کوینٹری کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد پر مسجد کے باہر ایک اور شخص کو چاقو سے زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔