Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج کی مصری وزیر اوقاف اور مفتی اعظم سے ملاقات 

مصری زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اتوار کو قاہرہ میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد جمعہ اور مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر شوقی علام سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
اس موقع پر مصر میں متعین سعودی عرب کے سفیر اسامہ نقلی بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابقڈاکٹر توفیق الربیعہ نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی تدابیر خصوصا مصری عمرہ زائرین کو  فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے بتایا  کہ ’سعودی عرب مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مملکت پہنچنے والے زائرین کو ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف ڈیجیٹل خدمات فراہم کررہا ہے‘۔

سعودی عرب زیادہ سے زیادہ زائرین کے خیر مقدم کے لیے تیار ہے( فوٹو ایس پی اے۹

‘مختلف ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کو عمرہ و زیارت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نسک پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ عمرہ ویزے کی میعاد ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کی گئی ہے۔ یہ سہولت دنیا کے ہر ملک سے آنے والے زائرین کے لیے ہے‘۔ 
ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ’ مملکت کے تمام سرکاری ادارے کووڈ وبا پر کنٹرول کے بعد زیادہ سے زیادہ زائرین کے خیر مقدم کے لیے تیار ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ، زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ سعودی عرب کے تاریخی اور مذہبی مقامات نیز شہروں کی زیارت و سیاحت کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے‘۔ 
یاد رہے سعودی وزیر حج و عمرہ ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ متعدد شعبوں میں فریقین کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کی تدابیر پر تبادلہ خیال کے لیے مصری عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ 

شیئر: