Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماڈل سونیکا چوہان حادثے میں ہلاک

کولکتہ ..... مشہور ماڈل اور ٹی وی پرائم ٹائم کی میزبان سونیکا چوہان کولکتہ میں ٹریفک حادثے میں ہلاک اور انکے ساتھ سفر کرنے والے اداکار وکرم چٹرجی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ انکی کار سامنے سے آنے والی ایک کار کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور تباہ ہوگئی ایک طرف گر گئی۔ مقامی لوگوں نے حادثے کے بعد وکرم اور سونیکا کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے سونیکا کو مردہ قرار دیدیا جبکہ وکرم کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بنگالی فلمی صنعت میں یہ اطلاع فوری طور پر آگ کی طرح پھیل گئی اور بے شمار اداکار اسپتال پہنچ گئے۔ سونیکا ممبئی اور کولکتہ میں ماڈلنگ سرکٹ میں انتہائی مقبول تھیں اور وہ نیشنل چینل پر پرائم ٹائم شو کی میزبانی کرتی تھیں۔ وکرم کی آخری فلم ”کھوج“ تھی۔ جو کئی فلمی فیسٹیول میں بھی دکھائی گئی۔

شیئر: