Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نیٹ فلکس پر کیا ٹرینڈ کر رہا ہے؟

’پلان اے پلان بی‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس بلا شبہ دنیا کا مقبول سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بدلتے زمانے میں صارفین اور فلم بِین سینما سے زیادہ نیٹ فلکس پر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں پاکستان میں آج کو نیٹ فلکس پر کون سی فلمیں ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

1: لال سنگھ چڈھا

اگست میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بڑے پردے پر تو بری طرح فلاپ رہی ہے، لیکن نیٹ فلکس پر یہ فلم پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 1994 میں ہالی وُڈ کی ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’فورسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے۔
باکس آفس پر ناکامی کے باعث عامر خان کی یہ فلم اپنی ریلیز کے کچھ ہی ہفتوں بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

2: لکیئسٹ گرل آلائیو

 7 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اداکارہ مِیلا کونس کی فلم ’لکیئسٹ گرل آلایئو‘ کی کہانی ایک رائٹر کے گرد گھومتی ہے جس کی پرسکون زندگی کو ماضی کے واقعات کے باعث مشکلات اور خوف کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
فلم لکیئسٹ گرل آلایئو پاکستان میں نیٹ فلکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

3: پلان اے پلان بی

اداکار ریتیش دیش مکھ اور تمنا بھاٹیا کی فلم ’پلان اے پلان بی‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ہے جسے ناقدین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔
رومانس کامیڈی نوعیت کی اس فلم کی کہانی ایک میچ میکر یعنی رشتے کروانے والی لڑکی اور ایک وکیل کے گرد گھومتی ہے جو طلاق کے مسائل کا ماہر ہے، لیکن یہ دونوں متضاد لوگ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ پڑتے ہیں۔
یہ فلم پاکستان میں نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

4: مسٹر ہیریگنز فون

’مسٹر ہیریگنز فون‘ ہارر فینٹیسی نوعیت کی فلم ہے جسے نیٹ فلکس پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کی دوستی ایک ادھیڑ عمر کے کروڑ پتی سے ہوجاتی ہے، جس کے بعد جون ہیرگن نامی کروڑ پتی اپنے چھوٹے دوست کو ایک ایسا فون دیتا ہے جس سے مرنے کے بعد بھی دونوں کے درمیان رابطہ رہتا ہے۔
’مسٹر ہیریگنز فون‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

5: اک ولنز ریٹرنز

’اک ولنز ریٹرنز‘ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک وِلن‘ کا سیکوئل ہے جو کہ باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔
جان ابراہام اور ارجن کپور کی اس فلم کی کہانی اچھائی اور برائی کے گرد گھومتی ہے۔
یہ فلم نیٹ فلکس پر پیر کو پاکستان میں پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

شیئر: