Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے غلطی سے شوہر کو کچل دیا

بنگلور .... بنگالورو میں رہائش پذیر ملیالی خاندان کی تعطیلات اس وقت المیے میں تبدل ہوگئیں جب ایک کار نے سائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔ کار چلانے والی کوئی اور نہیں بلکہ اس سائیکل سوار کی اہلیہ تھی۔ اشوک نائر تعطیلات گزرنے کیلئے کیرلہ سے وہاں گیا تھا۔ وہ سائیکل چلانے کا شوقین تھا جبکہ اس کی اہلیہ اپنے دو بچوں 7سالہ شریدا اور 5سالہ شریا کے ساتھ کار میں سوار تھی۔کار میں گانے کی آواز تیز تھی تو اشوک کی اہلیہ ریشمی نے والیوم کم کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھی۔کار آگے جانے والے اس کے شوہر کی سائیکل سے ٹکرائی اور شوہر سر کے بل سڑک پر جاگرا۔ ریشمی اسے فوری طور پر اسپتال لیکر بھاگی لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ شوہر کے جسم پر کوئی گہرا زخم نہیں بلکہ خراشیں آئی ہیں۔ اس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ اب اسکا پوسٹ مارٹم ہوگا۔ یہ حادثہ شام7بجے پیش آیا۔ اشوک ترویندرم پورم جبکہ ریشمی تھرویلا سے تعلق رکھتی ہے۔ ریشمی بھی صدمے سے دوچار ہے اور اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی حالت جب بہتر ہوگی تو پولیس پوچھ گچھ کریگی۔

شیئر: