Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن میں یتیموں کی پرورش کرنے والے خاندانوں کےلیے پروگرام کا آغاز

سعودی ایجنسی نے یمن میں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن کے تین گورنریٹس میں یتیموں کی پرورش کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق اس پروگرام کا مقصد عدن، لحج اور مارب میں رہنے والے 166 خاندانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ 536 یتیموں کے لیے تعلیم اور ذریعہ معاش کی تربیت دےکر بااختیار بنانا ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنان کے شہر صور میں 505 جب کہ شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں دو ہزار 525 فوڈ باسکٹ  تقسیم کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے 1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: