شاہ سلمان مرکز کی پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے مزید امداد
پاکستان کے مختلف علاقوں میں سامان کی تقسیم کا کام جاری ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکزبرائے امداد وانسانی امور کے تحت پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے اشیائے خورونوش سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل وتقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سامان کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
امدادی اشیا پنجاب اور سندھ میں تقسیم کی گئیں جن میں ڈیرہ غازی خان ، میانوالی ، راجن پور اورلاڑکانہ شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت 2130 غذائی پیکیٹس کے علاوہ 37 خٔیمے اور 260 مچھردانیاں متاثرین میں تقسیم کی گئیں جن سے 14 ہزار 910 افراد مستفیض ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا ہے۔