ہندوستانی کرنل اور اہلیہ کےخلاف مقدمہ قائم
پونا .... سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو نے ایک حاضر کرنل اور اسکی اہلیہ کیخلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے پر مقدمہ قائم کردیا ہے۔ اندازہ لگایاگیا ہے کہ اس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ سی بی آئی نے اس کے خلاف جو ایف آئی آر لکھی ہے اس کے مطابق یکم جنوری 2008ءسے 27مارچ 2017ءتک پونا، جموں اور راجستھان میں تعیناتی کے دوران اس نے یہ اثاثے جمع کئے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ 2009ءمیں یہ افسر ڈیفنس نیشنل اکیڈمی میں کیٹرنگ افسر کی حیثیت سے تعینات تھا اس کے بعد اسکا تبادلہ جموں کردیا گیا وہاں اس نے دو سال کام کیا اس کے بعد اسکا تبادلہ کردیا گیا۔ سی بی آئی نے اس افسر اور اسکی اہلیہ کے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی اطلاعات جمع کیں۔ان دونوں میاں بیوی نے مختلف بینکوں میں کئی اکاﺅنٹ کھول رکھے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ ہم نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔