Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضوابط کی خلاف ورزی پر 56 صحت ادارےسیل

کورونا ضوابط کی 7 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے  کہ  مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 56 صحت اداروں کو سیل کردیا جبکہ  551 صحت کارکنان کی سرزنش بھی کی گئی۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت نے صحت اداروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ تین ہسپتالوں،  37 میڈیکل کمپلیکس، ایک فارمیسی اور 15 دیگر صحت اداروں کو سیل کیا گیا۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی 7 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس حوالے سے  97 افراد اور متعدد صحت ادارے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  صحت اداروں کے خلاف تین ہزار سے زیادہ  سزاؤں کا فیصلہ کیا گیا۔ ان میں سے  237 سزاؤں کا تعلق ہسپتالوں،  2 ہزار سے زیادہ کا میڈیکل کمپلیکس و فارمیسیوں اور  214 کا دیگر صحت اداروں سے ہے۔ 
 صحت ضوابط کی پابندی کرانے والی ٹیموں نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران  92 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کیے۔ انسپکٹرز نے صحت اداروں میں متعدی جراثیم کے انسداد کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر اور صحت ضوابط پر عمل درآمد کے بارے میں اطمینان حاصل کیا کہ  کس حد تک صحت ادارے اور اہلکار پابندی کررہے ہیں۔ 
وزارت صحت نے صحت اہلکاروں اور صحت نگہداشت پر مامور افراد کو تاکید کی کہ وہ قوانین صحت میں مقرر ضوابط کی پابندی کریں۔ مریضوں کی صحت و سلامتی کا خیال رکھیں۔ قانونی سزاؤں سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر برتیں یاد رکھیں کہ صحت قوانین کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ ریال جرمانہ ہوتا ہے۔ صحت ادارہ سیل کردیا جاتا ہے۔ پرمٹ ضبط کرلیا جاتا ہے۔ صحت اہلکار کو دو برس تک خدمت سے معطل کردیا جاتا ہے۔  

شیئر: