Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان میں امدادی مہم

امداد میں فوڈ باسکٹ، خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے  پاکستان میں سیلاب سے متاثر 6755 افراد کو امدادی سامان پیش کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے  سندھ کے علاقے دادو میں  965  فوڈ باسکٹس،  50 خیمے، 2440 مچھر دانیاں تقسیم کیں۔ ان سے  6755 افراد کو فائدہ ہوا۔ 

6755 افراد کو امدادی سامان پیش کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے فضائی امدادی پل قائم کرنے کی ہدایت جاری کیے ہوئے ہیں۔ مذکورہ امدادی سامان کی تقسیم اسی مہم کا حصہ ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے عدن میں یتیموں کی کفالت پروگرام کے تحت امدادی سامان فراہم کیا۔  
شاہ سلمان مرکز نے عدن، لحج اور مارب کمشنریوں میں  166 خاندانوں کو جو یتیموں کی سرپرستی کررہے ہیں پیشہ ورانہ ٹریننگ کورس کرایا۔ 536 یتیموں کو تعلیمی اور معاشی اعانت فراہم کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: